پری حج آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا

اسلام آباد/لاہور جدت ویب ڈیسک حجاج کرام کو سعودی عرب پہنچانے کےلئے حج پروازوں کا آغازکل سے ہوگاجو 24 اگست تک جاری رہے گا۔426 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 7ہزار526 عازمین سعودی عرب پہنچیں گے۔پری حج آپریشن کےلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ عازمین حج کو موبائل پیغام اور خطوط کے ذریعے پروازوں کی اطلاع کی جا رہی ہے۔حج پروازوں کا شیڈول وزارت کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ملک بھر کے دس حاجی کیمپوں میں عازمین حج کو ویکسین لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔تمام عازمین حج کو اپنی پرواز سے دس روز قبل ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔پاسپورٹ،ٹکٹ اورگلے کے لاکٹ پرواز سے دو دن قبل حاجی کیمپ سے ملیں گے۔عازمین ِ حج شناخت کیلئے اپنے سامان کے اندر اور باہر اپنے کوائف ضرور تحریر کریں۔مرد اور خواتین عازمین حج شناخت کیلئے اپنے احرام اور عبایا پر پاکستانی پرچم چسپاں کریں گے ۔عازمین حج کو لے کر پہلی فلائٹ آج پیر کے روز پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.