PAK BAHRIA

پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین سمندری افواج میں ہوتا ہے ، گورنر سندھ

کراچی جدت ویب ڈیسک پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین سمندری افواج میں ہوتا ہے ، سطح آب ہو یا زیر آب سمندر کی ، فضا ہو یا ساحل ، پاک نیوی، پاکستان کے سمندروں کی پاسبان، شمالی بحرہ عرب میں 2 لاکھ 40 ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل اکنامک زون اور مشرق میں سرکریک سے لیکر مغرب تک پھیلی ایک ہزار کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کے دفاع اور قومی اثاثوں کی حفاظت کی ذمہ دار ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم بحریہ کی تقریب سے خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاک بحری کے جوانوں اور افسران کی مہارت کا عملی مظاہرہ دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں،پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت اور شاندار روایات پر پوری قوم کو فخر ہے،سمندری حدود کی نگہبان پاکستان نیوی ،دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک نیوی ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے جو وطن عزیز کی سمندری حدود کی نگہبان اور ان کی حفاظت کی ضامن ہے۔گورنر محمد زبیر نے کہا کہ جنگ ستمبر کے دوران پاک بحریہ نے اپنے سے تین گنا بڑی بحری طاقت کو منہ توڑ جواب دیا،دوراکا کا معرکہ ہماری بحریہ کا قابل فخر کارنامہ ہے،اپنے جنگی ہیروز کو یاد رکھنا قابل تحسین امر ہے،پاکستان کی بحری افواج جدید آلات حرب کے ساتھ ساتھ ہر جذبہ ایمانی سے بھی سرشار ہیں،پاک نیوی کے باعث آج ہماری سمندری سرحدیں مکمل محفوظ ہیں،بحریہ کے باعث ملک کی سمندری حدود میں اسمگلنگ اور غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھام میں مدد مل رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.