پاک فوج کا بھارتی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب، تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی چیک پوسٹ تباہ کر دی

جدت ویب ڈیسک ::آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کی کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ پاک فوج نے بھارتی دہشتگردی منہ توڑ جواب دیتے ہوئے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی پوسٹ تباہ کر دی ۔بھارت دہشتگردی سے باز نہ آیا ۔ اس بار بھارت نے بٹل سیکٹر میں گولہ باری کی اور اسکول وین کو نشانہ بنایا جس پر پاک فوج نے بھی کنٹرول لائن پر بھارتی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی پوسٹ تباہ کر دی ۔ بھارتی فورسز کی دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے شدید احتجاج کیا اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمایا ۔ ڈی جی جنوبی ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل نےاحتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکے سپرد کیا ۔ ترجمان دفترخارجہ کےمطابق زمانہ جنگ میں بھی اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے نہیں کیے جاتے ۔ بھارت انسانی اقدار اور حقوق کے تمام ضابطوں کی دھجیاں بکھیر رہا ہے ۔ بھارتی اقدامات انتہائی قابل مذمت اور نا قابل برداشت ہیں۔ بھارتی فورسز نےجمعرات کو ایل اوسی کے بٹل سیکٹر میں اسکول وین پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور شہید ہو گیا تھا ۔ وین میں سوار ایک طالبہ نے کہا کہ ہم اسکول سے واپس آرہے تھے کہ بھارتی فورسز نے فائرنگ کر دی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.