پاکستانی فوج کو پینٹاگون کا سلام ۔۔۔۔جانیے

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک :: امریکا کے محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹرز پینٹاگون نے کہا ہے کہ کینیڈین، امریکی خاندان کو بازیاب کروانے پر امریکا پاکستانی فوج کا شکر گزار ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں پینٹاگون کی چیف ترجمان ڈینا وائٹ نے کہا کہ امریکی خاندان کو بازیاب کروانے پر پاکستانی فوج کے شکر گزار ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کارروائی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک نے اب بھی کئی امریکیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں پاکستان سے قریبی تعاون کے مواقع موجود ہیںترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی خاندان کی بازیابی پاکستان کا مثبت قدم ہے۔ پاکستانی افواج کی کارروائی کو مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.