پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ سرگودھا میں گر کر تباہ ، دو پائلٹ شدید زخمی

جدت ویب ڈیسک :۔رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کے آپریشنل تربیتی مشن پر تھا کہ اچانک اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس پر پائلٹس نے کنٹرول سنٹر کو اس خرابی سے متعلق آگاہ کیا ۔ایف سیون طیارہ سرگودھاکہ علاقے بھاگٹاانوالہ کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا ،طیارے کے گرنے سے پہلے ہی پائلٹس اس سے نکل گئے تھے جس کے باعث ایک پائلٹ کی ٹانگ جبکہ دوسرے کا بازو ٹوٹ گیا ۔دوسری جان پولیس اورحساس ادارے کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔پائلٹس کو پی ایف بیس کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.