ہرطرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار،پاک فضائیہ کا ایئر شو ، تیاریاں عروج پر

جدت ویب ڈیسک : پاکستان میں ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار ، تیاریاں عروج پر، پاکستان کا 70وا ں یوم آزادی پر پاک فضائیہ کا ایئر شو کراچی سی ویو پر بھی دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔ سی ویو پر ہونے والے ائرشو میں پاک فضائیہ کا شیردل اسکوارڈن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا جب کہ ایف سولہ اورجے ایف سیونٹین بھی شو کا حصہ ہوں گے نیز پاک آرمی اور نیوی کے ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لینگےیوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے ایئر شو کے لیے وفاقی دارالحکومت کی فضائوں میں جنگی جہازوں کی ریہرسل پروازیں ہوئیں۔ یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے ایئر شو کی تیاریاں جاری ہیں اور اسلام آباد کی فضائوں میں جنگی جہازوں کی ریہرسل پروازیں جارہی ہیں۔پاک فضائیہ کا ایئر شو چودہ اگست کو ایف نائن پارک میں دوپہر ایک بجے ہوگا جس میں ایف 16، جے ایف 17 اور فضائی بیڑے میں شامل دیگر طیارے حصہ لیں گے جبکہ پہلی مرتبہ اگسٹا ہیلی کاپٹر کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ ایئر شو میں مسلح افواج کے کمانڈوز فری فال جمپنگ کا مظاہرہ کریں گے۔ ترکی، سعودی عرب کے طیارے بھی یوم آزادی ایئر شو کا حصہ ہیں اور دونوں دوست ممالک کی ایروبیٹک ٹیمیں زبردست فضائی مظاہرہ پیش کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.