اسلامی تعاون تنظیم نے نیدر لینڈز کی حکومت سے گستاخانہ حرکت فوری روکنے کا مطالبہ کر دیا

جدت ویب ڈیسک ::جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نیدر لینڈز کی حکومت سے گستاخانہ حرکت فوری روکنے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی ممالک کی بین الاقوامی تنظیم نے ڈچ حکومت سے مطالبہ کر دیا ہے کہ وہ توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کی گستاخانہ حرکت روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
او آئی سی نے اپنے بیان میں کہا ’ہم ڈچ پارلیمنٹ کے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں۔‘ تنظیم نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ڈچ حکومت کو اس مذموم حرکت کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔دنیا بھر کے ایک ارب 60 کروڑ مسلمانوں کے مذہبی جذبات متاثر ہوئے ہیں ،او آئی سی نے کہا کہ اس حرکت سے دنیا بھر کے ایک ارب 60 کروڑ مسلمانوں کے مذہبی جذبات متاثر ہوئے ہیں، وزیر خارجہ پاکستان نے تنبیہہ کی ہے کہ نیدر لینڈز کے ایک فرد کے عمل سے یورپ کا امن متاثر ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.