کراچی سمیت ملک بھر دھرنے والوں کے حق میں مظاہرے

جدت ویب ڈیسک :دھرنے والوں کے حق میں کراچی سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے اور روڈ بلاک اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کی آخری ڈیڈلائن بھی ختم ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کردیا جس کے نتیجے میں مظاہرین اور اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اور علاقہ میدان جنگ بن گیا۔سیکورٹی فورسز فیض آباد میں آپریشن کرتے ہوئے دھرنا ختم کرانے میں کامیاب ہوگئی ہیںآپریشن میں پولیس، رینجرز اور ایف سی حصہ لے رہی ہیں۔ سیکورٹی فورسز مظاہرین کو منتشر کرنے میں کامیاب ہوچکی ہیں اور فیض آباد کا علاقہ کلیئر کرایا جاچکا ہے۔ تاہم گرد و نواح کے علاقے میں جھڑپیں جاری ہیں اور جڑواں شہروں میں صورت حال شدید کشیدہ ہے تاہم گرد و نواح میں مظاہرین اور اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔آنسو گیس اور شلینگ بھی کی جارہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.