اہم بیٹھک لگ گئی ،افغانستان میں امن کیسے ہو؟جانیے

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک : :پاکستان کے سرحدی علاقے میں آئے دن فائرنگ اور حالات خراب رہتے ہیں ، افغانستان میں امن کیسے ہو؟چارملکوں کا اجلاس آج مسقط میں ہوگا،۔پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کریں گی، وفد مسقط پہنچ گیا جبکہ دفتر خارجہ اور اعلی عسکری حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔پاکستان، افغانستان، امریکا اور چین کے نمائندے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں افغان امن،معاشی استحکام اورطالبان سے مذاکرات اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ ۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغانستان اور خطے سے متعلق پالیسی کے اعلان کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوریا ہے۔ اس سے قبل دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارت کا وسیع کردار خطے کے مفاد میں نہیں، بھارت، افغان سرزمین کے استعمال سے دہشت گردی کا مؤجب ہے۔ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کے خواہاں ہیںدوسری جانب افغانستان میں امن کیلئے اہم فریق طالبان نے مسقط میں چار فریقی مذاکرات میں شرکت سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ اافغانستان میں امن کے قیام اور طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لیے اس چار فریقی گروپ کا پہلا اجلاس جنوری 2016 میں ہوا تھا، جس کے بعد اس گروپ کے پانچ اجلاس ہوچکے ہیں، چار فریقی گروپ کا آخری اجلاس اٹھارہ مئی 2016 کو ہوا تھا، اجلاس کے تین روز بعد ملااختر منصورڈرون حملےمیں مارے گئے تھے، جس کے نتیجے میں مذاکرات کا سلسلہ تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.