ذیابیطس کے خلاف فائدہ مند,خالی پیٹ زیتون کا تیل پینے کے فوائد ایسے کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے۔

ویب ڈیسک ::زیتوں جنت کا پھل ہے زیتون کا تیل صحت کیلئے بہت فائدہ مند مانا جاتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود فیٹی ایسڈز، وٹامنز اور دیگر اجزا شامل ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اسے پینا بھی صحت کے لیے فوائد کا حامل ہوتا ہے؟ درحقیقت خالی پیٹ ایک کھانے کے چمچ زیتون کے تیل کو پینا اتنے فوائد کا حامل ہوتا ہے کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے۔

توند سے نجات:

زیتون کے تیل میں فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ زیادہ کھانے سے روکتی ہے، جس کے نتیجے میں یہ گھی کا بہترین متبادل تو ہے ہی، تاہم اسے خالی پیٹ پینا بہت کم عرصے میں توند کو گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔

آنتوں کو ٹھیک کرتا ہے:

خالی پیٹ زیتون کے تیل کا ایک چمچ پینا ان خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں، اسی طرح یہ آنتوں کے نظام کو ٹھیک کرکے قبض سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

جلد ، ناخن اور بالوں کیلئے فائدہ مند ہے:

زیتون کا تیل جلد، ناخنوں اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے، یہ ان کی ملائمت واپس لانے کے ساتھ نقصانات کی مرمت کرتا ہے، ان کی نمی بحال کرتا ہے جبکہ بالوں کی نشوونما کو بھی بڑھاتا ہے۔ ویسے تو اسے ہیئریا اسکن ماسک کی شکل میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے مگر اسے پینا زیادہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔

جگر کی صفائی کرتا ہے:

جسمانی افعال کیلئے جگر کی بہت اہمیت ہے، یہ اندرونی نظام کی صفائی کرتا ہے مگر زہریلے مواد کی صفائی کے لئے ہمیں بھی کوشش کرنا ہوتی ہے اور ایسا زیتون کے تیل سے ممکن ہے۔ بہترین نتائج کے لئے دو کھانے کے چمچ زیتون کے تیل کو تھوڑی مقدار میں لیموں کے عرق میں ملا کر پی لیں۔

جسمانی ورم کم کرتا ہے:

زیتون کا تیل جسمانی ورم میں کمی کیلئے درد کش ادویات کی طرح ہی کام کرتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق کچھ کھانے کے چمچ زیتون کا تیل کسی درد کش دوا جتنا اثر رکھتا ہے اور یہ قدرتی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں۔

بلڈ شوگر کنٹرول کر تا ہے:

زیتون کا تیل کولیسٹرول اور گلوکوز لیول کو موثر طریقے سے کم کرتا ہے، اسی لیے اسے ذیابیطس کے خلاف فائدہ مند مانا جاتا ہے جبکہ خون کی شریانوں کے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔

دماغ کو تحفظ فراہم کرتا ہے:

زیتون کا تیل دماغ کیلئے بھی فائدہ مند ہے، جسے بہت زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی کمی مضر صحت فری ریڈیکلز کی مقدار بڑھاتی ہے جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ الزائمر اور دماغی تنزلی کا باعث بن سکتا ہے۔

جسم کا دفاعی نظام بہتر بناتا ہے:

اس میں موجود فیٹی ایسڈز جسمانی دفاعی نظام کے مختلف افعال کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف موسمی امراض سے بچنا آسان ہوجاتا ہے۔

دل کو تحفظ دیتا ہے:

کولیسٹرول کی دو اقسام ہوتی ہیں، ایک ایل ڈی ایل (نقصان دہ) اور دوسری ایچ ڈی ایل (فائدہ مند)، امراض قلب سے بچنے کے لیے ایل ڈی ایل کی سطح کو کم رکھنا ضروری ہوتا ہے جبکہ دوسری کی سطح بڑھانا ہوتی ہے، اس کا یک ذریعہ زیتون کا تیل، سبزیاں، پھل اور اجناس پر مشتمل غذا کا استعمال ہے۔

TOP 10 BENEFITS OF OLIVE OIL – The Life

Leave a Reply

Your email address will not be published.