اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی, عملدرآمد يکم ستمبر سے ہو گا

جدت ویب ڈیسک :(اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کرتے ہوئے سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قيمت ميں 2 روپے 24 پيسے، ہائی سپيڈ ڈيزل کی قيمت ميں 70 پيسے، مٹی کے تیل کی قيمت ميں 15 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قيمت ميں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حتمی فيصلہ کل وزارت خزانہ کی مشاورت کے بعد ہو گا جبکہ نئی قيمتوں پر عملدرآمد يکم ستمبر سے ہو گا

Leave a Reply

Your email address will not be published.