. وزیراعظم عمران خان کی بطور وزیراعظم تصویر آفیشل سوشل میڈیا پر ریلیز کردی گئی

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک :: عمران خان کی بطور وزیراعظم پہلی تصویر جاری کردی گئی، تصویر سرکاری محکموں، اداروں کی ویب سائٹس اور سفارتخانوں میں آویزاں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا بطوروزیراعظم آفیشل فوٹو شوٹ مکمل ہوگیا، تصویر سرکاری طور پر وزیراعظم عمران خان کی شناخت کے لئے استعمال ہوگی اور سرکاری محکموں،اداروں کی ویب سائٹس اورسفارتخانوں میں آویزاں کی جائے گی۔ملک کے ہر نئے سربراہ کا خاص فوٹو شوٹ روایت رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی تصویر آفیشل سوشل میڈیا پر ریلیز کردی گئی ہے۔  یاد رہے 17 اگست کو قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ملک کا بائیسویں وزیراعظم منتخب کیا تھا، کپتان کوایک سو چھہتر اور ان کے مدمقابل نون لیگ کے صدر کو چھیانوے ووٹ ملے تھے۔جس کے بعد 18 اگست کو عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف لیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x6st5km

Leave a Reply

Your email address will not be published.