”عینک والا جن“ کی اداکارہ نصرت آراءانتقال کر گئیں

جدت ویب ڈیسک :خاندانی ذرائع کے مطابق نصرت آراء کی طبیعت گزشتہ تین چار روز سے کافی خراب تھی اور وہ جناح ہسپتال لاہور میں زیرعلاج تھیں۔بچوں کے مشہور ڈرامہ سیریل ”عینک والا جن“ کی اداکارہ نصرت آراءانتقال کر گئیں،نصرت آراءطویل عرصے سے علیل تھیں ،انہیں ایک سال پہلے فالج ہوا تھا نصرت آراءنے مشہور ڈرامہ سیریل عینک والا جن میں ”بل بتوڑی “کا کردار ادا کیاتھا، لاہور ٹیلی ویژن کے ڈرامہ سیریل ”عینک والا جن“بچوں میں انتہائی مقبول تھا اور اس ڈرامے نے مقبولیت میں انتہا کو چھویا تھا۔مرحومہ کی نماز جنازہ بعداز نماز مغرب ہما بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کی مرکزی مسجد میں ہوگی اور پھر تدفین میانی صاحب قبرستان میں کی جائے گی ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.