سول اسپتال میں نرسوں نے وارڈ بوائے کامنہ کالاکرکے دُرگت بنادی

جدت ویب ڈیسک ::فیصل آباد کے سول اسپتال میں ایک وارڈ بوائے نے زیرتربیت نرس سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی جس پر نرس نے اپنی ساتھی نرسوں کو بتایا تو انہوں نے وارڈ بوائے کی جوتوں سے پٹائی کردی اور اس کا منہ کالا کرنے کی بھی کوشش کی۔نرسوں نے وارڈ بوائے کی ڈنڈوں سے بھی پٹائی کی جس پر اس کے ساتھیوں نے اسے بچایا، میڈیا کی جانب سے واقعے کی کوریج کرنے پر وارڈ بوائے کے ساتھیوں نے میڈیا نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ایم ایس سول اسپتال کا کہنا ہےکہ وارڈ بوائے کے خلاف قانون کارروائی کے لیے پولیس کو بھی درخواست دی جارہی ہے,واقعے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال نے ایکشن لیتے ہوئے وارڈ بوائے کو فوری معطل کردیا جب کہ نرسوں نے اسپتال میں کام بند کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.