جاپان اور شمالی کوریا حالات کشیدہ ایک اور میزائل چل گیا

جاپان جدت ویب ڈیسک شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے میزائل فائر کردیا،ٹوکیو کو شدید خطرات لاحق تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریااور جاپان کے ذرائع کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے دارالحکومت پیانگ یانگ سے ایک مزائل داغا جس کی سمت مشرق کی جانب تھی۔ جنوبی کوریا کی فوج کا اس بارے میں کہاہ ہے کہ یہ میزائل 770کلو میٹر بلندی پر گیا اور تقریباً 3700کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے ایک مزائل فائر کیا تھا جسے ٹوکیو کے لئے شدید خطرہ قرار دیا گیا تھا۔ جو ٹوکیوکے جزیرے ہوکائیڈو پر سے گزرتا ہوا سمندر میں گر گیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ فائر اقوام متحدہ کی جانب سے نئی پابندیوں کے اطلاق کے بعد کیا گیا ہے۔ میزائل الرٹ کے بعد جنوبی کوریا کی فوج بحیرۂ جاپان میں متحرک ہوگئی ہے۔ جنوبی کورین خبررساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق جنوبی کوریا نے اس حوالے سے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہےاور جاپانی عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ شمالی کوریا کی جانب سے یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ جاپانی فضائی حدود میں مزائل داغنا بحر الکاہل میں اس کے فوجی آپریشنز کے حوالے سے پہلا قدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.