آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 کا سب سے بڑا ہدف عبور کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا

جدت ویب ڈیسک ::آسٹریلیا نے 244 رنز کا ہدف 7 گیندیں پہلے ہی پورا کر لیا ۔ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 کا سب سے بڑا ہدف عبور کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 243 رنز بنائے ۔ کیویز کی جانب سے مارٹن گیپٹل نے چون گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ مارٹن گپٹل ٹی 20 کیرئیر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ۔ اسٹاربلے باز نے 73 میچز میں 2188 رنز بنائے ہیں ۔ جواب میں آسٹریلیا نے مقررہ ہدف صرف پانچ وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 59 جبکہ شارٹ نے 76 رنز بنائے ۔ فاتح ٹیم نے ٹی 20 کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف عبور کیا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.