راجر فیڈرر نے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، گریگر دمترو کو مات

جدت ویب ڈیسک :: شہرہ آفاق کھلاڑی نے فائنل میں گریگر دمترو کو مات دے دی ۔ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیاسوئس اسٹار فیصلہ کن معرکے میں بلغاریہ کے گریگر دمترو کیخلاف میدان میں اترے ۔ روجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا ۔ پہلا سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا ۔ فیڈرر نے تیسری بار روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا ۔ یہ ان کے کیرئیر کا 97 واں ٹائٹل ہے ۔ فیڈرر اب تک 20 گرینڈ سلام ٹا ئٹل جیت چکے ہیں ۔
دوسرے سیٹ میں بھی شہرہ آفاق کھلاڑی کا راج برقرار رہا اور یہ سیٹ بھی چھ دو فیڈرر نے جیتا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.