نیپرا نے ‘کے الیکٹرک’ کی ٹیرف بڑھانے کے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ویب ڈیسک ::نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ‘کے الیکٹرک’ کی ٹیرف بڑھانے کے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیئرمین نیپرا نے رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا کیونکہ صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں اس سے تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد بالخصوص رہائشی صارفین کو شدید تکلیف کا سامنا ہے

۔توصیف فاروقی نے سوال کیا کہ ‘ہم نے آپ سے کہا ہے کہ کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تو پھر آپ یہ کیوں کر رہے ہیں؟’اتھارٹی کی جانب سے ‘کے الیکٹرک’ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے درمیان مالی تنازع کے باعث کراچی میں رات کے اوقات میں بجلی کے تعطل پر برہمی کا بھی اظہار کیا گیا۔کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ٹیرف میں 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی عوامی سماعت کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کراچی کے عوام کو ایس ایس جی سی ایل اور کے الیکٹرک کی لڑائی کے باعث تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے یہ بات دونوں کمپنیوں کے درمیان گیس سپلائی معاہدے (جی ایس اے) پر دستخط میں غیر معمولی تاخیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.