کراچی این ای ڈی یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کا آغاز ، مزید پڑھیے

جدت ویب ڈیسک :کراچی این ای ڈی یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کا آغاز کردیاگیا۔ صوبے بھرسے جامعات کی شرکت،طلبا کے لیے چھے اورطالبات کے لیے چار مقابلے ہوں گے۔ جب کہ تقسیمِ انعامات کی تقریب 30 اکتوبر کو مرکزی آڈیٹوریم میں منعقدکی جائے گی۔ ڈیپارٹمنٹ آف اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اورجامعہ این ای ڈی کے زیرِاہتمام سندھ اسپورٹس گالا30 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ سندھ اسپورٹس گالا کا باقاعدہ افتتاح 27اکتوبر بروز جمعہ صبح ساڑھے دس بجے، مہمانِ خصوصی سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے کردیا۔جامعات میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھاکہ ابتدا ہی سے بچوں کو یہ ذہن نشین کرانا چاہیے کہ وہ صحت مند مقابلوں میں حصّہ ضرور لیں۔ اس طرح وہ ایک دوسرے سے سیکھتے اور سکھاتے ہیں اور آپس میں تعاون بھی کرتے ہیں، یہی وہ بنیاد ہے جس سے معاشرتی بہتری ممکن ہے، ہماری جامعہ کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ہم طلبا اور طالبات میںکھیلوں کے رجحان کو فروغ دیں تاکہ مستقبل کے معمار مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب رہیں۔ تقسیمِ انعامات کی تقریب 30 اکتوبر کو این ای ڈی یونی ورسٹی کے مرکزی آڈیٹوریم میںسہ پہر تین بجے منعقدکی جائے گی، جس میں جیتنے والے طلبا اور طالبات میں انعامات تقسیم کیے جائیں گےکراچی سمیت سندھ بھر سے قریباً 22 جامعات، سندھ اسپورٹس گالا میں حصّہ لے رہی ہیں۔ اس پانچ روزہ سندھ اسپورٹس گالا میں 10 ایونٹس کروائے جائیں گے جن میں سے طالبات کے لیے چار جب کہ طلبا کے لیے چھے مقابلے ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published.