جمعے سے نئی پابندیوں کا آغاز ہو گا ، اسد عمر

اسلام آباد ویب ڈیسک : چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے انتباہ کیا کہ کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ جمعے سے نئی پابندیوں کا آغاز ہو گا۔

اسد عمر کا کہنا ہے بڑے شہر بند کرنا پڑ سکتے ہیں۔ قوم ایس او پیز پر عمل اور انتظامیہ کارروائی نہیں کر رہی۔ کراچی اور حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح دگنی ہو چکی ہے۔

ادھر کراچی ضلع وسطی میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا۔ گلبرگ ، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں پانچ مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.