نیشنل بینک میں ہولناک کرپشن ‘ ملزمان کی تلاش

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کی احتساب عدالت نے نیشنل بینک میں 185ملین ڈالرز کے کرپشن ریفرنس کی سماعت 8اگست تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو احتساب عدالت میںنیشنل بینک میں 185 ملین ڈالرز کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔نیب کے مطابق کیس کے ملزم سابق صدر نیشنل بینک سید علی رضا اور دیگر نے قومی خزانے کو 185 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچایا ہے۔ علی رضا اور سابق سینئرایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ زبیر احمد ریفرنس میں ضمانت پر ہیں۔ریفرنس میں سات بنگلہ دیشی باشندے بھی مفرور ہیں ۔بنگلہ دیشی باشندوں میں سلیم اللہ،پرودیپ گین،قاضی نظام اور دیگر شامل ہیں ۔ملزمان نے اختیارات کے ناجائز استعمال ،قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر ضروری قرضے دئیے۔ملزمان نے نیشنل بینک آف پاکستان کی بنگلہ دیش میں واقع مختلف شاخوں میں فراڈ کیا۔ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر نیشنل بنک علی رضا و دیگر نے سندھ ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں ملزمان کی ضمانت میں توثیق کے لئے بھی رجوع کررکھا ہے ۔عدالت نے مفرور ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 8 اگست تک ملتوی کردی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.