ہندوستان: بالی ووڈ اداکار نواز الدین تعصب کا شکار

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ کے ور اسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی بھی اپنی سانولی رنگت کی وجہ سے تعصب کا شکار بن گئے۔ ویسے تو دنیا بھر کی کئی نامور شخصیات اپنی قومیت اوررنگت کی وجہ سے تعصب کا شکار بن چکے ہیں لیکن بالی ووڈ میں یہ رجحان کچھ زیادہ ہی دکھائی دیتا ہے اس لیے تو شاہ رخ خان، اکشے کمار اور پریانکا چوپڑا سمیت کئی نامور ستارے بھی اس تعصب سے محفوظ نہ رہے۔بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنانے والے وراسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی جو انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود کامیابی کی بلندیوں پر پہنچے، وہ بھی اس کا شکار بنے۔حال ہی میں نوازالدین صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ احساس دلانے کے لیے شکریہ کہ مجھے میری سانولی رنگت کی وجہ سے گوری رنگت والے اور حسین لوگوں کے ساتھ فلم میں کاسٹ نہیں کیا جاسکتا لیکن میں نے کبھی ان باتوں کو خاطر میں نہیں لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.