نوازشریف کے خلاف تینوں ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست مسترد

جدت ویب ڈیسک ::۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نظرثانی اپیل خارج ہونے کے بعد آئین کے تحت درخواست دائرنہیں ہوسکتی۔ نوازشریف کے خلاف تینوں ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کے چیمبر میں ہوئی۔ سماعت کے لیے نوازشریف کی جانب سے وکیل عائشہ حامد پیش ہوئیں۔
نوازشریف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ ایک سے زائد جائیدادوں پر ایک ہی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیاجا سکتا ہے۔ریمارکس میں کہا گیا کہ نظرثانی اپیل خارج ہونے کے بعد آئین کے تحت درخواست دائرنہیں ہوسکتی۔اس سے قبل تینوں نیب ریفرینس یکجا کرنے کی درخواست اسلام آباد کی احتساب عدالت، اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کی جانب سے بھی مسترد کی جا چکی ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے نوازشریف کے خلاف تینوں ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.