سترسالوں میں جمہوریت مسلسل ٹھوکریں کھاتی رہی ہے ،نوازشریف

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوری عمل سے تخلیق پانے والے ملک میں جمہوریت مسلسل ٹھوکریں کھاتی رہی ہے۔ 70ویں یوم آزادی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آتے جاتے آمروں نے جمہوری عمل کو آگے بڑھنے دیا اور نہ منتخب نمائندوں کو عوامی امنگوں کی ترجمانی کا موقع نہ دیا گیااس کے نتیجے میں ہم شہدائے آزادی کے خوابوں کو تعبیر کی شکل نہ دے سکے۔ نوازشریف نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور پاکستان ایک سیاسی ,جمہوری اور عوامی جدوجہد کا ثمر ہے۔نواز شریف نے کہا کہ افسوس ہے کہ ہم قائد اعظم کے زریں افکار پر عمل نہ کر سکے۔ ایک زندہ قوم کی طرح یوم آزادی کو خود احتسابی کے دن کے طورپر مناتے ہوئے ہمیں ان سوالوں کا جواب تلاش کرنا چاہیے جو اب ہر پاکستانی کی زبان پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے ووٹ کے تقدس کےلئے ایک نئے عہد اور عزم کے ساتھ نیا سفر شروع کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.