سابق وزیراعظم نواز شریف کالندن جانے کا فیصلہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 24 اگست کو ایک ہفتے کے لئے لندن جانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ بیگم کلثوم نواز پہلے سے ہی لندن میں مقیم ہیں ۔ شریف خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف 24 اگست کو طبی معائنے کے لئے لندن روانہ ہوں گے جہاں پر وہ اپنے دل کے عارضے سے سے متعلق چیک اپ کرائیں گے اور میڈیسن میں بھی تبدیلی کرائیں گے جس کے بعد 2 ستمبر کو نواز شریف دوبارہ وطن واپسی ہو گی ۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز بھی طبی معائنے کجے لئے لندن میں مقیم ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.