روس کے جارحانہ رویے نے یورپ کو نقصان پہنچایا ہے، نیٹو

روم جدت ویب ڈیسک مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے جارحانہ رویے سے یورپ کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق نیٹو کے سربراہ جین سٹولٹن برگ نے اٹلی میں امن اور دفاع سے متعلق ایک اجلاس میں کہا کہ نیٹو نے روس کے ساتھ عسکری شراکت داری کے لیے فعال کردار ادا کیا ہے تاہم روس کے جارحانہ رویے نے یورپ کی سکیورٹی اور استحکام کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014ئ میں روسی حمایت یافتہ مسلح افراد اور فوجیوں نے مشرقی یوکرائن پر چڑھائی اور کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق نے مغرب اور روس کے تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.