کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے فائنل کی تیاریاں عروج پر

کراچی جدت ویب ڈیسک ::صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ محکمہ بلدیات کے ایم سی اور ڈسٹرکٹ مینجمنٹ ملکر کام کرینگے ۔ پی ایس ایل فائنل میگا ایونٹ ہے جسکو سب نے ملکر کامیاب کروانا ہے ۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شہریوں کو شٹل سروس فراہم کی جائے گی ۔ نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف میں کی سڑکوں پر لائٹس بھی لگائی جا رہی ہیں ۔
کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کی تیاریوں سے اور بلدیاتی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم میں اجلاس ہوا ۔ وزیر بلدیات جام خان شورو کی زیر صدارت اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختر بھی شریک ہوئے ۔ سب نے ملکر فائنل کے لیئے بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی غور کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.