National Netball Championships 2021 Pakistan
National Netball Championships 2021 Pakistan

قومی نیٹ بال چمپئن شپ 27 جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک:پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چمپئن شپ 27جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، پاکستان واپڈ مرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے مطابق چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد وں اور خواتین کی سولہ، سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ شروع ہونے سے ایک دن قبل چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس ہوگا جس میں چمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

چمپئن شپ کے سیمی فائنل 29 جون کو جبکہ فائنل 30 جون کو کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ یہ چمپئن شپ دو بار ملتوی ہو چکی ہے 6 سے9 اپریل تک اور 18 جون سے 21 جون تک اسلام آباد میں کھیلی جانی تھی تاہم ملک میں کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے باعث چمپئن شپ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.