Nasir Hussain Shah PPP Leader Sindh
Nasir Hussain Shah PPP Leader Sindh

کراچی میں جتنے بڑے کام ہوئے وہ پی پی پی نے ہی کیے ہیں،ناصر حسین شاہ

کراچی: جدت ویب ڈیسک:وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ چئیرمین بلاول بھٹو اور وزیر اعلی سندھ نے ہدایت ہے کہ سندھ بجٹ میں کوئی اضافی ٹیکس نہ لگایا جائے۔

ناصر حسین شاہ نے وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان میں تاجر وصنعتکاروں سے خطاب کے دوران کہا کہ سندھ حکومت نے 1100ارب روپے کے پیکیج میں نالوں کے لیے فنڈز فراہم کیے، انھوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے صنعتکار آئیں اور مل کر کام کریں۔

انھوں نے کہاکہ جب بھی کوئی کام شروع ہوتا ہے نیب آجاتا ہے اور پھر تحقیقات ہی ہوتی رہتی ہے۔نیب اور نیازی گٹھ جوڑ ہے کراچی میں جتنا کام ہو اہے اس سے زیادہ ہونا چاہیے تھا۔ہم پر الزام لگتا ہے کراچی کو اون نہیں کرتے،ضلع وسطی کی ترقی کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈ کا وزیر اعلی سندھ نے اعلان کیا ہے کراچی میں جتنے بڑے کام ہوئے وہ پی پی پی نے ہی کیے ہیں۔

وزیر بلدیات نے کہاکہ کراچی کو تباہ کرنے والے کون تھے وہ سب کو پتہ ہے۔شہر کے تمام کھلیوں کے میدان کو چائنا کٹنگ کرنے والے کون تھے اور ایک دن میں واٹر بورڈ میں ہزاروں لوگوں کوبھرتی کس نے کیاسب واقف ہیں،

کور کمانڈر کراچی نے بھی سندھ حکومت کی بہت سپورٹ کی ہے۔کے فور منصوبے سے متعلق کہا گیا کہ اربوں روپے ادھر ادھر ہوگئے ہیں حالانکہ کے فور منصوبے پر ہر کام ایف ڈبلیو او کررہاہے۔سندھ نے فنڈنگ اور رقم دے دی ہے۔کے فور پر وزیر اعلی نے بھی خصوصی ہدایت دی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہرانڈسٹریل ایریاماسٹر پلان کے مطابق بنتا ہے۔انڈسٹریل ایریا کے لئے زیر زمین پانی کے لئے سپورٹ دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.