تاریخ کا پہلامکمل سورج گرہن ،ننانوے سال بعد آج دیکھنے کی تیاریاں

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک : : امریکہ میں آج 99 سال بعد تاریخ کا پہلا مکمل سورج گرہن نظر آئے گا، خوبصورت ڈائمنڈ رنِگ کا نظارہ دیکھنے کے لئے تیاریاں مکمل ہیں۔امریکہ کے مختلف شہروں میں سو سالہ تاریخ میں پہلی بار مکمل سورج گرہن آج دکھائی دے گا، امریکیوں کو اس نظارے کا بے صبری سے انتظار ہے، سورج گرہن دیکھنے کیلئے واشنگٹن کے ائر اسپیس میوزیم سمیت سیکڑوں مقامات پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ہاپکن ویلز امریکہ میں وہ مقام ہے، جو سورج گرہن کا مرکز ہو گا، ہاپکن ویلز میں پیر کی دو پہر ایک بج کر بیس منٹ وہ وقت ہوگا، جب امریکہ میں بھری دوپہر میں اندھیرا چھا جائے گا، یہ تاریکی تقریبا دو منٹ چالیس سیکنڈ تک جاری رہے گی۔آج ہونے والے مکمل سورج گرہن کو عظیم امریکی گرہن کا نام دیا گیا ہے، اس کا آغاز امریکی ریاست اوریگون سے شروع ہوگا اور جنوبی کیرولینا میں ختم ہوگا۔سورج گرہن امریکہ کی 14 ریاستوں میں دیکھا جا سکے گا، جن میں ریگون، اڈاہو، مونٹانا ویومنگ، آئیووا،نبراسکا، کینٹکی، کینساس، جارجیا ، میسوری، الیونوائے، ، ٹینسی، نارتھ اور ساؤتھ کیرولینا شامل ہیں۔ناسا نے سورج گرہن دیکھنے کیلئے شہریوں میں خصوصی چشمے مفت تقسیم کیے ہیں جبکہ مارکیٹ میں ان چشموں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹ میں سورج گرہن کی مناسبت سے اسپیشل ہینڈ پینٹیڈ گلاسز اور ٹی شرٹس بھی دستیاب ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.