نقیب قتل کیس میں تین پولیس اہلکاروں کی شناخت ہوگئی

جدت ویب ڈیسک ::نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار تین پولیس اہلکاروں کی جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں شناختی پریڈ ہوئی ۔ دو گواہوں نے تینوں پولیس اہلکاروں عبدالحی ، غلام ناظر اور شفیق کو شناخت کر لیا جس کے بعد تینوں پولیس اہلکاروں کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ذرائع کےمطابق مبینہ ٹاون، سچل، سہراب گوٹھ ، سائٹ سپرہائی وے اورگلشن معمار تھانے ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ خط میں کہا گیا کہ چار تھانےضلع ایسٹ اور ایک تھانہ ویسٹ زون میں شامل کیا جائے ۔ پانچوں تھانے سابق ایس ایس پی ملیر کی درخواست پر ضلع ملیر میں شامل کئے گئے تھے ۔ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو نےملیر سترہ میں سے پانچ تھانے ختم کرنے کے لئے ایڈیشنل آئی جی کوخط لکھ دیا ۔ دوسری جانب مفرور راوانوار کی ملیرضلع سے گرفت کمزورکرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.