نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد 16 مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اشتہاری مہم شروع

کراچی ،جدت ویب ڈیسک ::: پولیس نے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد 16 مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اشتہاری مہم شروع کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کیس میں مفرور 16 ملزمان کی گرفتاری کے لیے اشتہاری مہم شروع کردی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا جائے گا، تمام ملزمان کی تصاویر لگا کر اشتہارات جاری کیے جارہے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیوکے ماتحت سوشل میڈیاسیل قائم کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے علاوہ دیگر 15 ملزمان کو لوگ نہیں جانتے، اس لیے راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کی تصاویر کے اشتہارات میڈیا پر بھی نشر کرائے جائیں گے، ملزمان کے نام، شناختی کارڈ اور تصاویر کے ساتھ اشتہارات گرفتاری کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پراپ لوڈ کی جائیں گی، اشتہاری مہم کے بعد ملزمان کا ملک کے کسی بھی حصے میں چھپنا مشکل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.