پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے معاہدے کی شق پرعملدرآمد کا پابند نہیں ،نفیس زکریا

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے معاہدے کی شق پرعملدرآمد کا پابند نہیں ہے۔پیر کو جاری بیان میںترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق 2017 کا معاہدہ بنیادی شرائط پرپورا نہیں اترتا معاہدہ اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے نا اصل مقاصد پورے کرتا ہے  پاکستان نے اسی وجہ سے معاہدے کی حمایت نہیں کی اور نہ مذاکرات کا حصہ بنا۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے معاہدے کی شق پرعملدرآمد کا پابند نہیں اور معاہدہ کسی عالمی قانون کے تحت کسی ریاست پرلازم نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کےلے پرعزم ہے  ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کا نتیجہ خیز غیر امتیازی اور قابل تصدیق معاہدہ ضرورت ہے  معاہدے کےلئے جنیوا میں تخفیف اسلحہ کانفرنس انتہائی مناسب فورم ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کےلئے عالمی سطح پر مکمل اتفاق رائے کی ضرورت ہے جبکہ ہر ریاست کی دفاعی ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.