قومی سلامتی کمیٹی نے امریکی الزامات مسترد کردیئے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے امریکی الزامات مسترد کئے اور جواب دیا وزیر خارجہ خطے کے مختلف ممالک کا دورہ کرینگےدورہ امریکہ کا شیڈول ابھی طے نہیں شمیری حریت رہنماؤں کی غیر قانونی حراست اور صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی پر شدید تحفظات ہیں۔ جمعہ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران نفیس زکریا نے کہاکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پہلا دورہ سعودی عرب کا کیا وزیرخارجہ خطے کے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے لیکن دورہ امریکہ کا شیڈول ابھی طے نہیں۔ سیکریٹری خارجہ نے چین میں چینی وزیر خارجہ اور اپنے ہم منصب سے ملاقاتیں کیں وزیراعظم آفس نے امریکی پالیسی پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد بیان جاری کیا ہم نے امریکی الزامات کو مسترد کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے2 درجن سے زائد کشمیریوں کو زخمی کیا گیاکشمیری حریت رہنماؤں کی غیر قانونی حراست اور صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی پر شدید تحفظات ہیں ہمیں شبیر احمد شاہ کی تہاڑ جیل منتقلی اور ان کی جان کو لاحق خطرات اور علی گیلانی، یاسین ملک، شبیر احمد شاہ اور آسیہ اندرابی کو زیر حراست رکھنے پر تشویش ہے۔نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی جغرافیائی ہیئت تبدیل کرنے پر بھی تحفظات ہیں تاہم اقوام متحدہ کے ساتھ مسئلہ کشمیر اٹھایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے امریکہ کے ساتھ کام کیا اور مختلف مواقع پر تعاون کیا، امریکی پالیسی پر جواب کےلئے کابینہ اجلاس میں بحث ہوئی قومی سلامتی کمیٹی طے شدہ تھی، قومی سلامتی کمیٹی نے جواب دیا اور الزامات کو مسترد کیا، ہمیں عجلت میں جواب دینے کی ضرورت نہیں تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.