اگلے ہفتے نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرنا پڑے گا ،نعیم الحق

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کو آرٹیکل 62,63کے تحت وزیر اعظم کو نا اہل کرنے کے علاوہ سپریم کورٹ کے پاس کوئی آپشن نہیں رہا،قومی اسمبلی ابھی سے تیاری شروع کردے کیونکہ پارلیمنٹ کو اگلے ہفتے نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرنا پڑے گا ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو آرٹیکل 62,63کے تحت وزیر اعظم کو نا اہل کرنے کے علاوہ سپریم کورٹ کے پاس کوئی آپشن نہیں رہا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے جانے کے بعد عبوری حکومت کا قیام عمل میں آئے گا یا نئے انتخابات ہوں گے اس کا فیصلہ تمام جماعتوں کی مشاورت سے پارلیمنٹ میں ہوگا۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ میڈیا پر یہ بحث نہیں ہورہی کہ نواز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے دو مرتبہ جھوٹ بولا جو اب پکڑا جاچکا ہے جب کہ وزیراعظم کا سب سے بڑا جرم قومی اسمبلی میں جھوٹ بولنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کل سیالکوٹ میں کی گئی تقریر سے ان کی ذہنی حالت پر شبہ ہوا، انہوں نے ایل او سی پر فائرنگ کے خلاف ایک لفظ تک نہیں کہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.