اسحاق ڈار مہلک مرض میں مبتلا،اثاثہ جات ریفرنس کیس میں پھر غیر حاضر

اسلام آباجدت ویب ڈیسک :: وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالت میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہو رہی ہے۔ اسحٰق ڈار ایک بار پھر غیر حاضر ہیں جبکہ نیب کے تفتیشی افسر کی عدم حاضری کے باعث سماعت میں وقفہ لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحٰق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت پر ملزم اسحٰق ڈار عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وہ اس وقت علاج کی غرض سے بیرون ملک ہیں۔گزشتہ سماعت پر اسحٰق ڈار نے نمائندے کے ذریعے ٹرائل جاری رکھنے کی درخواست کی تھی جس کے بارے میں وکیل کا کہنا تھا کہ بھجوائی گئی پاور آف اٹارنی کی وزرات خارجہ سے تصدیق کروائی جا رہی ہے۔وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ اسحٰق ڈار کی انجیو گرافی ہو چکی ہے، ایکو ہونا باقی ہے جس کے لیے ایک نئے ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا ہے۔عدالت نے اسحٰق ڈار کے ضامن کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا جبکہ اسحٰق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی برقرار رکھے گئے تھےوکیل عائشہ حامد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا نمائندہ ہی اسحٰق ڈار کی بھی نمائندگی کرے گا۔ اسحٰق ڈار نے ظافر خان ترین کو نمائندگی کے لیے مقرر کیا ہے۔تاہم تمام دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر پہلے فیصلہ محفوظ کیا بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو مسترد کردیا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.