بیرون ملک رقم کی واپسی سے متعلق جلد اچھی خبر سامنے آئے گی،چیئرمین نیب

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک :: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بیرون ملک رقم کی واپسی سے متعلق جلد اچھی خبر سامنے آئے گی.
چیئرمین نیب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بیرون ملک سے پیسہ لانے سے متعلق کام جاری ہے، جلد اچھی خبر ملے گی. یاد رہے کہ کل چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ملاقات ہوئی تھی.  ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر انھوں نے چیف جسٹس سے گذشتہ سے روز ہونے والی اپنی ملاقات سے متعلق کہا کہ چیف جسٹس نےریفرنس دائرکرنےکے معاملے کوخفیہ رکھنےکا نہیں کہا.جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا کردار سب کے سامنے ہے، کارکردگی پر کیا بات کروں.
انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میرا ادارہ ہے، چیف جسٹس سے ملاقات خوش گوار رہی، چیف جسٹس نے نیب تفتیش کو صیغہ راز رکھنے کا کہا ہے.
چیئرمین نیب نے ایک سوال کے جواب میں‌ کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ مجھے پبلک کرنا ہوتی تو کرچکا ہوتا، ریفرنس عدالت میں جانے کے بعد نیب کا کام ختم ہوجاتاہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published.