اب بلاامتیاز احتساب ہو گا،چیئرمین نیب

جدت ویب ڈیسک : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے شرجیل میمن سے ناانصافی کے تاثر کو رد کر تے ہوئے کہاہے کہ اب بلاامتیاز احتساب ہو گا، نیب وزارت داخلہ کو صدر نیشنل بینک سعید احمد کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا کہے گا۔دوسری طرف ترجمان نیب نے شریف فیملی کیخلاف ریفرنسز کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب کی کسی انکوائری ٹیم نے لندن کا دورہ نہیں کیا، شواہد ملنے یا نہ ملنے کا تاثر درست نہیں، صدر نیشنل بینک سعید احمد مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، ان کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کیلئے وزرات داخلہ سے رجوع کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.