شرجیل میمن کی بکتر بند گاڑی میں سندھ اسمبلی آمد،دفعہ 144 کی دھجیاں اڑا دیں

کراچی جدت ویب ڈیسک : پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن بکتر بند گاڑی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو ارکان سندھ اسمبلی نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کے کیس میں 4 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو بکتر بند گاڑی میں سندھ اسمبلی لایا گیا۔واضح رہے کہ کرپشن کیسز میں پھنسے شرجیل میمن سندھ اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ نے شرجیل میمن کو اجلاس میں شرکت کے لیے اسمبلی لانے کے لیے خط لکھا تھا شرجیل میمن بکتر بند گاڑی میں سندھ اسمبلی پہنچے تو کارکنان نے ان کا شانداراستقبال کیا اور جیالوں نے بکتر بند گاڑی کو پھولوں کی پتیوں سے نہلا دیا، کارکنوں نے جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.