اسحاق ڈار کونیب کا آج چوتھا سمن جاری،پیش نہ ہونے پر معاملہ نگراں جج کے سُپرد کرنے کا امکان

لاہور جدت ویب ڈیسک :: نیب حکام نے آج چوتھا سمن جاری کرتے ہوئے اسحٰق ڈار اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کزن طارق شفیع کو بلایا تھا لیکن اسحٰق ڈار وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ سعودی عرب چلے گئے تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے طلبی کے 3 نوٹسز پر پیش نہ ہونے کے باوجود انہیں چوتھا سمن بھی جاری کیا گیا، لیکن وہ آج بھی نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ اسحٰق ڈار کے نیب میں پیش نہ ہونے کے بعد ذرائع کے مطابق نیب اب وزیر خزانہ کو پیشی کا سمن جاری کیے جانے کے بجائے تحقیقات کی نگرانی کے لیے مقرر جج جسٹس اعجاز الاحسن کو رپورٹ کرے گا۔ایس ای سی پی کی جانب سے ریکارڈ کی فراہمی دوسری جانب سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی کمپنیز کا ریکارڈ نیب لاہور میں جمع کروا دیا۔نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے آج ایس ای سی پی افسران کو طلب کیا تھا جس کے بعد افسران نے پیش ہو کر اسحٰق ڈار کی کمپنیوں کا ریکارڈ جمع کرایا۔ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی نے اسحٰق ڈار کی 7 کمپنیوں سی این جی پاکستان لمیٹڈ، گلف انشورنس، اسپینسر ڈسٹری بیوشن لمیٹڈ، ہجویری مضاربہ مینجمنٹ، ہجویری ہولڈنگز اور ایچ ایس ڈی سیکیورٹیز کا ریکارڈ فراہم کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل نیب نے اسحٰق ڈار، ان کی اہلیہ، ان کے بیٹوں، علی، مجتبیٰ اور بہو اسما ڈار کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بینکوں سے طلب کی تھیںزیر خزانہ اسحٰق ڈار آج بھی نیب حکام کے سامنے پیش نہیں ہوئے، وہ وزیر اعظم خاقان عباسی کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ نیب حکام ممکنہ طور پر مزید سمن جاری کرنے کے بجائے معاملہ نگرانی پر معمور جج کے سپرد کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.