میں نہ مانوں کی رٹ جاری،نیب کے سامنے پیشی پر سوالیہ نشان ؟

کراچی جدت ویب ڈیسک : میں نہ مانوں کی رٹ جاری ،شریف خاندان نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ شریف خاندان نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے نیب سے سوالنامہ طلب کر لیا ہے جس پر نیب حکام نے بھی مشاورت کا آغاز کر دیا ہے کہ شریف خاندان کو دوبارہ نوٹس بھیجنا ہے یا سوالنامہ؟ شریف خاندان کو سوالنامہ پیش کرنے یا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ قانونی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ نیب نے نواز شریف اور ان کے بیٹوں کو آج طلب کر رکھا تھا لیکن کوئی بھی نیب کے روبرو پیش نہیں ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.