وزیرخزانہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک : : تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں تاہم وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ان کے وکیل خواجہ حارث آج عدالت نہیں پہنچے۔خواجہ حارث کی معاون وکیل عائشہ حامد نے سماعت کے آغاز پر عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار اور خواجہ حارث لندن میں موجود ہیں۔احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو اب سے کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔عائشہ حامد کی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی اور ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسحاق ڈار کی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کی 3 نومبر کو اینجیوگرافی ہونی ہے جس کے لیے وہ لندن میں موجود ہیں۔ عائشہ حامد نے کہا کہ اسحاق ڈار5 منٹ سےزیادہ نہیں چل سکتے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.