نیب کے روبرو پیش ہونے سے انکار پیشی کی بجائے سوالنامہ مانگ لیا۔۔۔ شریف فیملی کی نئی منطق

جدت ویب ڈیسک :سڑکیں دُھل کر صاف ہوگئیں ، صفائی ستھرائی بھی ہوگئی لیکن نیب کا مہمان نہ آیا، صوبائی دارلحکومت میں نیب کی ٹیم شریف فیملی کا انتظار ہی کرتی رہ گئی شریف فیملی کا کوئی شخص پیش ہوا اور نہ ہی کوئی ان کی طرف سے کوئی وکیل آیا‘ نیب سے سوال نامہ مانگ لیا‘شریف فیملی کی طرف سے سوالنامہ مانگے جانے کے بعد نیب حکام نے مشاورت شروع کردی ہے کہ آیا دوبارہ نوٹس بھیجنا ہے یا پھر سوالنا مہ ہی مہیا کردیاجائے۔ ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی طرف سے سوالنامہ مانگے جانے کے بعد نیب حکام نے مشاورت شروع کردی ہے کہ آیا دوبارہ نوٹس بھیجنا ہے یا پھر سوالنا مہ ہی مہیا کردیاجائے ۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تین نوٹسز جاری ہونے کے بعد بھی اگر نواز شریف حاضر نہ ہوئے تو پھر ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے جائیں گےذرائع کے مطابق شریف فیملی نے اثاثہ جات کی تحقیقات کرنے والے نیب کے روبرو پیش ہونے سے انکار کردیا اور پیشی کی بجائے سوالنامہ مانگ لیا۔ شریف فیملی کے پشی سے انکار کے بعد نیب دفتر کے گردونواح میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی واپس بلالیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.