سندھ میں نیب قوانین کا اطلاق ختم ، نوٹی فکیشن جاری

کراچی جدت ویب ڈیسک محکمہ قانون سندھ نے صوبے میں احتساب آرڈیننس 1999 کا اطلاق ختم کرنے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔جمعرات کو سندھ بھر میں احتساب آرڈیننس 1999 کا اطلاق ختم کردیا گیا جبکہ محکمہ قانون کی جانب سے آرڈیننس ختم کرنے سے متعلق باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا وزیرقانون سندھ ضیاالنجار کے کہنا ہے کہ گورنر سندھ محمد زبیر نے سندھ اسمبلی سے منظور شدہ بل پر دوسری مرتبہ دستخط نہیں کئے تاہم اسمبلی نے نئے ایکٹ کی چھپائی کے احکامات جاری کردیئے ۔ نئے قانون کے تحت نیب صوبے کے ماتحت اداروں میں کارروائی کے استحقاق نہیں رکھے گا اور نیب کے تحت کی جانے والی کارروائیاں ¾ تحقیقات اور تفتیش سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل ہوجائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.