اسحاق ڈارکی عدم پیشی پر عدالت برہم تین نومبر کو پیش نہ ہوئےتوضمانتی مچلکے ضبط ہو جائیں گے

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :: خواجہ حارث کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سینے میں تکلیف کے باعث آج احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وہ چیک اپ کرانے کے لیے لندن میں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیروزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت کررہے ہیں۔نیب کی ٹیم اور گواہ عبدالرحمان گوندل ثبوت کے ساتھ احتساب عدالت میں موجود ہیں تاہم وزیرخزانہ اسحاق ڈار سینے میں تکلیف کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔خواجہ حارث نے اسحاق ڈارکی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی، نیب پراسیکیوٹر نے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیاعدالت میں سماعت کے آغاز پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل طبی معائنے کے لیے لندن میں موجود ہیں اس لیے آج کے لیے حاضری سے اسثنیٰ دیا جائے۔جج محمد بیشر نے ریماکس دیے کہ قانونی شہادت ملزم یا نمائندےکے بغیرریکارڈ نہیں کی جاسکتی، درخواست پرملزم کےدستخط بھی نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.