نیب نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنسزکی پیشرفت رپورٹ نگران جج جسٹس اعجازالاحسن کے حوالے کردی

جدت ویب ڈیسک :نیب نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی پیشرفت رپورٹ نگران جج جسٹس اعجازالاحسن کو جمع کرادی۔رپورٹ کے مطابق نوازشریف سمیت 4 ملزموں پر فرد جرم لگا دی گئی ۔ اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کردیئے گئے ہیں ۔ نیب پراسیکیوشن ٹیم کو سکیورٹی دینے سے متعلق الگ رپورٹ جمع کرائی گئی ہے ۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ نوازشریف ا ن کی صاحبزادی مریم نواز ، داماد کیپٹن (ر) صفدر اور سمدھی اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔ سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں کو مفرورملزم قرار دیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے اوران کےخلاف اب تک ریکارڈ ہونے والی شہادتوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔احتساب عدالت کے حکم نامے کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نگران جج کو پیش کی گئی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیب پراسیکیوٹرز اور تفتیشی افسران کو عدالت کے حکم پر پولیس اور ایف سی کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.