احد چیمہ سے باضابطہ تفتیش کے بعد بڑے نام سامنےآنے کا امکان

جدت ویب ڈیسک ::آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں مبینہ طور پر غیر قانونی زمین دینے کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈے اے احد چیمہ ریمانڈ کے لئے آج احتساب عدالت میں پیش ہو گئے ۔
سابق ڈی جی ایل ڈے اے نے چودہ ارب کا ٹھیکہ ایک کمپنی کو دیا ۔ لوٹ مار کا پیسہ واپس لینے کیلئے گرفتاری ضروری تھی ۔ احد چیمہ کو قومی احتساب بیورو لاہور نے گرفتار کیا تھا ۔
نیب لاہور بیورو کی جانب سے احد چیمہ کو ایم ایم عالم روڈ پر واقع ان کے آفس توانائی پنجاب سے گرفتار کیا گیا ۔ احد چیمہ کو دو مرتبہ نیب حکام نے طلب کیا تھا لیکن بار بار کی طلبی کے باوجود سابق ڈی جی ایل ڈی اے پیش نہیں ہوئے جس پر نیب حکام نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا ۔ اسی کیس میں وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کو بھی طلب کر کے تفتیش کی گئی تھی ۔ جن ناموں کو ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ان میں منیر ضیاء ، خالد حسین ، چودھری محمد شاہد ، علی سجادر ، چودھری محمد صادق اور شاہد اشفاق عالم کا نام بھی شامل ہے ۔دوسری جانب نیب لاہور نے احد چیمہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط لکھ دیا ۔ خط میں احد چیمہ سمیت سات افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفار ش کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.