بیگم کلثوم نواز کے بطور مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے

جدت ویب ڈیسک :۔کاغذات منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ کلثوم نواز کے خلاف اعتراضات چند اخبارات کے تراشے تھے جس میں الف لیلیٰ کی کہانیاں اور ذاتی خواہشات تھیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اعتراضات دیکھ کر ہنسی آئی، یہ وہی اعتراضات ہیں جو عمران خان اور اس کا ٹولہ لگاتارہا، الزامات لگانے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھے، اعتراضات لگانے والوں نے قوم کا وقت ضائع کیا، ان لوگوں کو آئینے میں اپنی شکل دیکھنےکی ضرورت ہے۔الیکشن کمیشن آفس میں مسلم لیگ (ن) کے وکلا نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات کے دفاع میں دلائل دیئے جب کہ اس دوران عوامی تحریک، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف کے وکلا نے کاغذات پر اعتراضات اٹھائے جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا۔پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی اس نشت پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا۔این اے 120 پر تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد، مسلم لیگ (ن) کی کلثوم نواز اور میاں نعمان عثمان ان کے کورنگ امیدوار ہیں۔ اس کے علاوہ نشست کے لیے پاکستان عوامی تحریک اور پیپلزپارٹی کے امیدوار سمیت آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیںدوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ کلثوم نواز طبی بنیادوں پر لندن روانہ ہوئی ہیں اور ان کی روانگی کا فیصلہ آخری لمحات میں کیا گیا تاہم وہ تین سے چار روز میں وطن واپس آجائیں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.