این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئےکلثوم نواز کے کاغذات جمع

جدت ویب ڈیسک :قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد این اے ایک سو بیس میں چار سال بعد دوبارہ انتخابی میلہ سج رہا ہے . اور الیکشن کمیشن میں زبردست گہما گہمی رہی ، مسلم لیگ نون کی امید وار کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی ان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جمع کرائے. کیپٹن صفدر کے ہمراہ نومنتخب سینیٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے. میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کلثوم نوازکو مادر ملت ثانی قرار دیا۔ تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد. نےخود الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے. ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اب کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے.اس حلقے کے عوام نے پہلے بھی ان پر یقین کرتےہوئے ووٹ دیئے ، پیپلز پارٹی کے زبیر کاردار اور فیصل میر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.پیپلز پارٹی ورکرز کی ساجدہ میر، عوامی تحریک کے اشتیاق چودھری کے علاوہ آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ صوبائی الیکشن کمیشن لاہور میں سیاسی قائدین کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے. این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے 12 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔مسلم نون، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

Leave a Reply

Your email address will not be published.