این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے کلثوم نواز نامزد

جدت ویب ڈیسک :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے نواز شریف  وزارت عظمیٰ پر فائز ہوئے تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے باعث یہ سیٹ خالی ہوئی تھی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے 17 ستمبر کو اس سیٹ حلقہ میں ضمنی انتخاب کرائے جانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے اپنے امیدوار کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام سامنے آ رہا تھا کہ تاہم اب سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو امیدوار کے طور پر نامزد کئے جانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے یاسمین راشد اس حلقے میں ضمنی انتخاب لڑیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.